لذت پرستی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - لذت کا شوقین ہونا، نفسانی خواہشات کی بندگی، عیاشی۔ "لذت پرستی اور تعیش پسندی عام ہو جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، ادب اور ادبی قدریں، ٦٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لذت' کے ساتھ فارسی مصدر 'پرستیدن' سے مشتق صیغۂ امر 'پرست' بطور لاحقہ فاعلی کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'لذت پرستی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤١ء کو "افادی ادب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - لذت کا شوقین ہونا، نفسانی خواہشات کی بندگی، عیاشی۔ "لذت پرستی اور تعیش پسندی عام ہو جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، ادب اور ادبی قدریں، ٦٦ )

جنس: مؤنث